ویب ڈیسک: میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل کا حل نکال لیا۔
رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے کسی بھی اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا آپشن تو پہلے سے موجود تھا لیکن اس کے لیے میسج کو کھولنا اور پھر اس صارف کے اکاؤنٹ پر جانا پڑتا تھا۔
تاہم اس نئے فیچر کے بعد میسج کھولنے اور میسج بھیجنے والے شخص کے اکاؤنٹ پر جائے بغیر اسے بلاک کرسکتے تھے۔صارفین لاک اسکرین سے ہی سپام مواد بھیجنے والے صارف کو بلاک کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ کی طرف سے سپیمنگ کرنے والے نمبر کو ’رپورٹ‘ کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔
اس نئے فیچر کے بعد لاک سکرین پر واٹس ایپ میسج پر ریپلائی بٹن کے ساتھ بلاک کا بٹن بھی ظاہر ہوتا ہے۔جس پرایک کلک کے ذریعے اس اکاؤنٹ یا نمبر کو بلاک کیا جا سکتا ہے۔