اسلام آباد ہائیکورٹ ججز سنیارٹی معاملے پر قانونی جنگ کا آغاز

01:47 PM, 20 Feb, 2025

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ ججز   سنیارٹی معاملے پر قانونی جنگ کا آغاز ہو گیا  ۔5 ججز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لیں ۔

ذرائع کے مطابق سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آج یا کل سپریم کورٹ میں چیلنج ہو گا۔سابق چیف جسٹس عامر فاروق نے 5 ججز کی سنیارٹی ریپریزنٹیشن مسترد کر دی تھی ۔

ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج ہو گا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کیس کی پیروی کریں گے۔

جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینیارٹی میں سینئر پیونی جج تعینات کرنے کے خلاف 5 ججز نے ریپریزنٹیشن فائل کی تھی۔

مزیدخبریں