بجلی صارفین کیلئے خوشخبری

12:16 PM, 20 Jan, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر۔ بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بجلی مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق یکم فروری 2022 سے ہوگا۔ کمی کا صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ واضح رہے کہ قیمتوں میں کمی کا ریلیف 3 ماہ کیلئے ملے گا۔
مزیدخبریں