مسلم لیگ ق نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں اڑا لیں

01:28 PM, 20 Jan, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے مسلسل 4 بار MPA منتخب ہونے والے مہر محمد نواز خان بھروانہ اور مہر علی نواز بھروانہ نے ملاقات میں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے مہر محمد نواز خان بھروانہ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا . چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کی قیادت اپنے سیاسی ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلتی ہے۔ نئے ساتھیوں کو سیاسی عمل میں ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ق بھر پور انداز سے میدان میں اترے گی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے عوام کے نچلی سطح پر مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں. حکومت اور اپوزیشن کو عوامی مسائل سے متعلقہ ایشوز پر ٹھوس تجاویز سامنے لاکر عمل کرنا چاہے۔
مزیدخبریں