علی زیدی کی ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

08:37 AM, 20 Jan, 2023

احمد علی
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما علی زیدی کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے ۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے معاملے پر ڈی سی آفس کیماڑی میں ڈی آر او کے دفتر میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں نامزد علی زیدی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست دائر کی ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی درخواست ضمانت 30 ہزار روپے کے مچلکے کے عوض منظور کر لی اور پولیس کو ملزمان کو 28 جنوری تک گرفتار کرنے سے روک بھی دیا گیا ۔ پی ٹی آئی کے سعید آفریدی ، بلال غفار، اور دیگر پہلے ہی مقدمے میں ضمانت حاصل کر چکے ہیں ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ بلدیاتی حکومت کیلئے حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ ہے، کل حافظ نعیم الرحمان ہمارے پاس بھی آرہے ہیں، ان سے ملاقات کے بعد معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔ علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان پیپلز پارٹی زرداری مافیا ہے، ان سے کوئی بھی بات نہیں ہو گی ۔
مزیدخبریں