الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا

10:50 AM, 20 Jan, 2023

احمد علی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے منظور کیے گئےپی ٹی آئی کے 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے 31 جنرل نشستوں کے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا جبکہ 4 مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کر لئے تھے۔ جن ممبران کے استعفی منظور کیے گئے تھے ان میں محمد بشیر خان، جنید اکبر، شیر اکبر خان، علی خان جدون، عثمان خان حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ ، ترکئی کے نام شامل ہیں ۔ اس فہرست میں خسرو بخیتار، اندلیب عباس عامرکیانی ، ملیکہ بخاری کے ساتھ ساتھ فخر امام ، کرامت کھوکھر اور مجاہدعلی بھی شامل ہیں ۔
مزیدخبریں