جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر کو خط

05:13 PM, 20 Jan, 2023

احمد علی
لاہور: پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے سپیکر محمد سبطین خان نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 112 (1) کے تحت،وزیراعلی کی ایڈوائس پر پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے۔ اسمبلی کی تحلیل کے بعدآئین کے آرٹیکل 105 (3) اور 224 اور 224 (A) کے تحت آپ نے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا تھی۔ خط کے متن کے مطابق آئین پاکستان کے مذکورہ بالا آرٹیکل کے تحت آپ 90 دن میں پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں ، اسبلیل کی تحلیل کے سات روز گزرنے کے باوجود آپ نے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی، اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کریں۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو بھیجے گئے خط کی ایک کاپی ملٹری سیکرٹری برائے صدر مملکت کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
مزیدخبریں