(ویب ڈیسک ) بٹ کوائن کی قیمت ٹرمپ کی حلف بردار ی سے قبل 1 لاکھ 9 ہزار سے زائد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کرپٹو کرنسی کو ضابطے کی پابندیوں سے آزاد کرنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔
بٹ کوائن کی قیمت ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے 109241 ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، لیکن گرین وچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) کے مطابق سات بج کر 40 منٹ پر گر کر 107765 ڈالر پر آ گئی۔
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ٹرمپ کے نومبر میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد تیزی سے بڑھی اور دسمبر کے اوائل میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالر کی حد عبور کر گئی۔