پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 20جولائی 2021

06:01 AM, 20 Jul, 2021

اویس
مون سون کا ایک اور اسپیل ،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، کئی نشیبی علاقے زیرآب، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بادل خوب برسے ،کراچی میں بادلوں کا راج ،کئی علاقوں میں بوندا باندی سے موسم سہانا پاکستان میں کورونا ایک بار پھر بڑھنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 25 ہوگئی ،24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 145 نئے کیس رپورٹ،مزید 37 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 848 تک جاپہنچی، 49 ہزار 929 مریض زیرعلاج ، 2 ہزار 697 کی حالت تشویشناک ہے۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عیدالضحیٰ منائی جا رہی ہے،مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید کے اجتماعات،یورپ،امریکا،کینیڈا میں بھی امت مسلمہ عید کی خوشیوں میں مصروف،برطانیہ میں اس سال بھی مسلم کمیونٹی تقسیم حجاج اکرام کی آج رمی جمرات کے لئےمنیٰ روانگی ،بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر سنت ابراہیمی کی یاد تازہ کررہے ہیں ، رواں برس خواتین کے لئے محرم کی شرط نہیں رکھی گئی پاکستان میں عید قرباں کل منائی جائے گی،کسی نے بکرا اور چھترا خریدا تو کوئی گائے، بیل اور اونٹ گھر لے آیا، بچوں اور خواتین نے کپڑوں کی تیاری بھی مکمل کرلی،پہلے روز کون سے پکوان بنیں گے،سب کو ہے انتظار
مزیدخبریں