افغانستان میں طاقت کے زور پر حکومت نہیں آنی چاہئے

10:48 AM, 20 Jul, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہئے ، طاقت کے زور پر افغانستان میں کوئی بھی حکومت مسلط کرنے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ، اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اہم حکومتی ارکان سے شرکت کی ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان میں امن کیلئے پاکستان ، امریکہ اور دیگر ممالک سے رابطے میں ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کو چاہئے کہ وہ لچک کا مظاہرہ کریں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں بدامنی ، تنازعات اور عدم استحکام پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، افغانستان میں حالیہ صورتحال کے بعد پاکستان میں مزید مہاجرین کی آمد کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، افغانستان میں طاقت کے زور پر کوئی بھی حکومت مسلط کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
مزیدخبریں