وزیراعظم عمران خان عید الاضحیٰ نتھیا گلی میں منائیں گے

01:34 PM, 20 Jul, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(پبلک نیوز) ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نتھیا گلی میں عیدالاضحی منائیں گے ادا کریں گے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ نتھیا گلی پہنچ گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نتھیا گلی میں وزیر اعظم کے قیام گاہ کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی. ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کےپیش نظر وزیر اعظم آج دوپہر ہیلی کاپٹر کے بجائے براستہ سڑک نتھیا گلی پہنچے،وزیراعظم عمران خان عید کے تین دن نتھیا گلی میں گزاریں گے. وزیر اعظم عمران خان نتھیا گلی میں دو جانوروں کی قربانی دیں گے، وزیر اعظم عمران خان کے لئے قربانی کے دو جانور نتھیا گلی پہنچا دیئے گئے، قربانی کے لیے ایک بیل نتھیا گلی سے خریدا گیا، گوشت کو مقامی لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا. نتھیاگلی میں وزیر اعظم کی قیام گاہ پر عید کی نماز صبح ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی.
مزیدخبریں