پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،20 جولائی 2021
04:35 PM, 20 Jul, 2021
سوشل میڈیا پر مریم نواز اور جمائما خان آمنے سامنے، وزیراعظم نے مریم نواز کے بیٹے پر پولو میچ کھیلنے پر تنقید کی، مریم نواز نے عمران خان کے بچوں پر یہودیوں کی گود میں بیٹھنے کی پبھتی کس دی، جمائما بھی معاملے میں کود پڑیں، کہا وہ پوری ایک دہائی سیاستدانوں اور میڈیا کے مخالفانہ بیانات برداشت کرنے کے بعد2004 میں پاکستان چھوڑ گئیں تھیں، مریم نواز نے جواب دیا کہ انہیں جمائما یا ان کے بچوں میں کوئی دلچسپی نہیں، آپ کے سابقہ شوہر خاندان کو گھسیٹیں گے تو دوسروں کو بھی جواب دینا آتا ہے۔ پاکستان کےخلاف ہائبرڈ وار تیز ہوچکی ہے، افغان سفیر کی بیٹی والا واقعہ ہماری تفتیش کے مطابق اغوا کا کیس نہیں، چاہتے ہیں افغان سفیر خود تحقیقات کا حصہ بنیں، شیخ رشید کہتے ہیں داسو واقعے کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو بدنام کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، پاکستانی افواج اور سول ادارے ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں۔ مریم نواز کشمیر میں عمران خان کے خلاف مہم چلارہی ہے، شیخ رشید کہتے ہیں مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ انتخابات ہارنے کے بعد اسلام آباد میں دھرنا دیں گی، شوق سے دھرنا دیں، عمران خان نے کشمیر کے لیے ساری دنیا میں اسٹینڈ لیا، وزیراعظم کی قیادت میں ملک تمام بحرانوں سے نکلے گا، آزاد کشمیر میں بلے کی حکومت بنے گی، عمران خان بھارت اور اسرائیل کو ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ جب عمران خان کا فون ہیک کیا گیا تب نوازشریف کی حکومت تھی، فرخ حبیب کہتے ہیں مودی کے نیٹ ورک میں نوازشریف کا نام کیوں آرہا ہے، ججوں کے فون ٹیپ کرانا ان کی تاریخ رہی ہے، کشمیر میں انتخابی مہم چلانے والے مودی کے مظالم کا ذکر کیوں نہیں کرتے، افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر مریم صفدر نے جلتی پر تیل کا کام کیا، محترمہ اپنے قد سے اونچی باتیں مت کریں۔ مریم نواز صرف تب سچ بولتی ہیں جب خاموش رہتی ہیں، معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان پر تقریر نشر ہی نہیں ہوتی، ایل اوسی کاعلاقہ جہاں مریم صفدر نے دعویٰ کیا، وہاں بھی ریڈیوسروس نہیں، محترمہ کہیں بارڈر کے اس پار تو نہیں نکل گئیں؟