20 سے 23 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش کی پیشگوئی
04:59 AM, 20 Jul, 2022
محکمہ موسمیات کے مطابق 20 جولائی (بدھ) سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونگی اور 21 جولائی کو ملک کے دیگر علاقوں میں پھیل جائیں گی۔ جس کے باعث 20 سے 26 جولائی کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم اورکوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور کہیں کہیں وقفے سے موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ 21 سے 26 جولائی کے دوران بنوں، لکی مروت ،ڈی آ ئی خان،ساہیوال ، اوکاڑہ ، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور خانپورمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقا مات پر وقفے سے موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ 22 سے 26 جولائی کے دوران ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات، خضدار،لسبیلہ ، نصیر آباد، جعفر آباداورسبی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ24سے26 جولائی سے سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ https://twitter.com/pmdgov/status/1549422637054566400?s=20&t=QjEK24ZFaVMBdsuUbRPmSg 20 سے 23 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ ۔ جبکہ24 سے26 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، شہید بینظیر آباد، جامشورو، میر پورخاص، دادو، عمر کوٹ، جیکب آباد،لاڑکانہ اورسکھر میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ 20 سے 23 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد ،مانسہرہ، دیر اورکشمیر ۔جبکہ 22 سے 25 جولائی کے دوران لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اس دوران کشمیر،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزیدمحتاط رہیں۔ کاشتکار حضرات بارش کی پیشگوئی کے مطابق آبپاشی کریں۔