امریکی ڈالر 2 روپے 92 پیسے مہنگا

12:01 PM, 20 Jul, 2022

احمد علی
کراچی : کاروباری ہفتےکے تیسرے روز ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 92 پیسے مہنگا ہوگیا ہے،جس کے بعد ڈالر 224 روپے 92 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔3 روز میں ڈالر 13.96 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملاجلا رجحان رہا، اتار چڑھاو کے بعد مارکیٹ 70پوائنٹس کے اضافے سے40ہزار 459 پر بند ہوئی۔ دن بھرمجموعی طورپر339 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 179کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ140کےشیئرز میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 40,533 جبکہ کم ترین سطح 40,135رہی ۔
مزیدخبریں