' ایم پی ایز کو خریدنے کیلئے 50 کروڑ تک کی پیشکش کی جار رہی ہے'

02:02 PM, 20 Jul, 2022

احمد علی
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس سب کےپیچھےمرکزی کردار زرداری ہےجو اپنی کرپشن پراین آر او لیتاہےاور چوری کےاس پیسےسےلوگوں کو خریدتاہے،اسےجیل میں پھینکاجاناچاہئیے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری کردہ بیا ن میں کہا ہے کہ جوکچھ اسلام آباد میں ہوا اسکا نظارہ آج لاہورکررہا ہےجہاں ایم پی ایز کو خریدنےکیلئے50کروڑ روپےتک کی پیشکش کی جا رہی ہے،اس سب کےپیچھےمرکزی کردار زرداری ہےجو اپنی کرپشن پر این آر آو لیتاہےاور چوری کےاس پیسےسےلوگوں کو خریدتاہے،اسےجیل میں پھینکاجاناچاہئیے۔یہ ہماری جمہوریت پر ہی نہیں بلکہ ہمارے سماج کی اخلاقی بنیادوں پربھی سنگین حملہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عدالتِ عظمیٰ نےکارروائی کی ہوتی اور ان لوٹوں کو تاحیات نااہل کیا ہوتا تو اس سلسلےکی روک تھام کاکچھ بندوبست ممکن ہوتا۔کیا تبدیلی سرکار کی امریکی سازش سے آنے والی امپورٹڈحکومت کے سرپرستوں کو قوم کےاس سنگین نقصان کاکچھ بھی احساس نہیں؟
مزیدخبریں