الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے

05:49 PM, 20 Jul, 2022

احمد علی
کراچی : الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی کا دوسرا مرحلہ ممکنہ بارشوں ، خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ اب 28 اگست 2022 کو منعقد ہوگا ۔ ترجمان کے مطابق محرم الحرام اور موسم کی صورت حال کے باعث این اے 245 کراچی کا الیکشن بھی ملتوی کر دیا گیا جو اب 21 اگست 2022 کو ہوگا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی رپورٹ ، عوام کی درخواستوں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کےمطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے24 جولائی کو ووٹنگ ہونی تھی جبکہ 28 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج جاری کیے جانے تھے۔
مزیدخبریں