جلاؤ گھیراؤ کیس:پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی ضمانت خارج

12:25 PM, 20 Jul, 2024

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے راحت بیکری کے باہر جلاؤگھیرا ؤ مقدمے میں گرفتارپی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت کی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے فیصلہ سناتے ہوئےپی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی ضمانت بعدازگرفتاری مسترد کردی۔

یاد رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں