بالآخر محاورے میں استعمال ہونےوالاسفیدکوامل گیا

12:50 PM, 20 Jul, 2024

جواد ملک

ویب ڈیسک :(جواد ملک ) محاورے میں استعمال ہونے والا سفید کوا مل گیا  لیکن پاکستان میں نہیں امریکا کی ریاست ورجینیا میں نایاب ترین سفید کوا دریافت ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ورجینیا میں نایاب سفید کوے کو دوسرے کووں کی جانب سے  حملے کےبعد  بچا لیا گیا۔

شہری حقوق کی وکیل کیتھرین سیوسنکو جو ڈیوا کووں کی بحالی کا مرکز چلا رہی ہیں کو ایک ادارے وائلڈ لائف ریسکیو لیگ آف فالس چرچ، کی جانب سے کال موصول ہوئی کہ کیا وہ ایک نایاب سفید کوے کو گود لےسکتی ہیں۔

وائلڈ لائف ریسکیو لیگ آف فالس چرچ  کے نمائندے کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ ایک شخص اس کوے کے سفید بچے کو مناساس ورجینیا میں بڑے کوؤں کے حملوں سے بچایا تھا جو اسے مارنا چاہتے تھے۔

62 سالہ کیتھرین نے نوجوان کوے کا نام ’’ہوپ’’ رکھا ہے۔

وٹرنری ڈاکٹرز نے ہوپ کا معائنہ کرنے کےبعد کہا ہے کہ ہوپ انتہائی نایاب کوا ہے کیونکہ یہ البینو نہیں اور اسکے پر قدرتی طور پر کیریمل رنگ کے ہیں جو 1لاکھ کوؤں میں سے کسی ایک کے ہوتے ہیں اور یہ اس لئے ہوتا ہے کہ ان کوؤں کے پاس پروں کی سیاہ رنگت کے لئے میلانین پروڈیوس نہیں ہوتا۔

 ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی رنگت کی وجہ سے ہی ’’ ہوپ’’ کے والدین نے اسے چھوڑا اور دوسرے کوؤں نے اس کی جان لینے کی کوشش کی۔اس نے خبردار کیا کہ ہوپ کو صحت مند ہونے کے باوجود بھی قدرتی ماحول میں نہیں چھوڑا جاسکتا کیونکہ دوسرے کوے اسے موت کے گھاٹ اتار دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سفید کوے کیلئے بینائی کے مسائل  بھی ہوتے ہیں،جس کی وجہ سے ان کےلئے شکار کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور وہ بھوک سے مر سکتے ہیں۔

کیتھرین کے مطابق ’’ہوپ ’’ کو نہانا بہت پسند ہے اور جو ناشتہ اسے دیا جاتا ہے اس میں ہائی پروٹین ڈاگ کیبل، بلیو بیریز، چوہے اور  مرغی کے دل شامل ہیں۔

مزیدخبریں