الٹرا ساؤنڈ میں بیٹی کا پتہ چلنےپر خاوند حاملہ بیوی کو قتل کرکےفرارہوگیا

01:45 PM, 20 Jul, 2024

ویب ڈیسک:فیصل آباد میں  الٹرا ساؤنڈ میں بیٹی کا پتہ چلنے پر خاوند حاملہ بیوی کو قتل کر کےفرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں  2 بیٹیوں کے بعد خاتون حاملہ تھی،الٹرا ساؤنڈ میں پتہ چلا تیسری بھی بیٹی ہے۔خاتون کے بھائی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے ڈنڈوں سے تشدد کر کے ایمن فاطمہ کو قتل کیا،ایمن فاطمہ کی شادی 5 سال قبل ندیم سجاد سے ہوئی تھی،2 بیٹیاں پیدا ہوئیں تو شوہر ایمن پر تشدد کرتا تھا، تیسری بیٹی کا پتہ چلا تو جان سے ہی مار دیا۔

مزیدخبریں