این اے127سےعطا تارڑ کی کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر

03:00 PM, 20 Jul, 2024

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل نے این اے 127 لاہور سے مسلم لیگ ن کے عطا اللہ تارڑ کی کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

تفصیلا ت کے مطابق لاہورہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس انوار حسین 22 جولائی کو درخواست پر سماعت کریں گے،تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس نے عطا تارڑ کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

ظہیر عباس نے مؤقف اختیار کیا کہ فارم 45 کے مطابق عطا تارڑ الیکشن ہارے ہوئے ہیں،الیکشن کمیشن نے فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج جاری نہیں کئے۔

مزیدخبریں