چئیر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب مونیٹرنگ ٹیم کون؟بڑانام سامنے آگیا

03:09 PM, 20 Jul, 2024

ویب ڈیسک: برگیڈئیر بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری نے چئیر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائریکٹوریٹ آف ایویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ (DEFIM) کا چارج سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤ الدین کو چیئر پرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ برائے ایویلوایشن، فیڈ بیک ، انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ مقرر کر دیا گیا، پنجاب سول سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین وزیر اعلیٰ شکایت سیل ، انسپیکشن ٹیم ، پیشل مانیٹرنگ یونٹ اور کرائم سرویلنس یونٹ کی نگرانی کریں گے ۔ وہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسروں کی پر فارمنس انڈکس کی مانیٹرنگ بھی کریں گے ۔

بابر علاؤالدین وزیر اعلیٰ کو روزمرہ کے تفویض کردہ ٹاسک پر رپورٹ کریں گے انہوں نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

بابر علاؤالدین نے کہا کہ اللہ نے مجھے عوام کی خدمت کا موقع دیا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکرگزار ہوں کہ اتنے اہم عہدے کیلئے مجھے منتخب کیا۔ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق کام کروں گا۔

مزیدخبریں