مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، پی ڈی ایم اے نے نیا الرٹ جاری کردیا

06:53 PM, 20 Jul, 2024

ویب ڈیسک: ڈی جی پی ڈی ایم اے 22سے25 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

ترجمان نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبےکےبیشتراضلاع میں تیزہواؤں کےساتھ بارشوں کےامکانات ہیں۔

 ترجمان کے مطابق 23 سے 24 جولائی کےدوران بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیزبارش ہو سکتی ہے ۔ جس کی وجہ سے گرمی اورحبس کی شدت میں کمی ہوگی۔ 

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھرنے کا خدشہ ہے۔

مون سون بارشوں کا نیا اسپیل کل سے شروع ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات سے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔ تمام صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی چلنے اور بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ 21 سے 27 جولائی کے دوران آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 22 سے25 جولائی ، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب میں بادل برسیں گے۔ 23 اور24جولائی کو جنوبی پنجاب میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح 22 سے24 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں 23 اور24جولائی کو بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ کے چند اضلاع میں 23 اور24 جولائی کو بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔  پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

مزیدخبریں