ہارڈک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا اسٹینکووچ کی سربیا سے تصاویر وائرل

10:58 PM, 20 Jul, 2024

علی زیدی

ویب ڈیسک: (علی زیدی) سربین اداکارہ، ماڈل، اور رقاصہ نتاشا اسٹینکووچ نے کرکٹر ہاردیک پانڈیا سے طلاق کا اعلان کرنے کے بعد نئی تصاویر جاری کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

 2014 میں ہندوستانی ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس 8 میں اپنی شرکت سے توجہ حاصل کرنے والی اداکارہ نتاشا نے حال ہی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہیں جم سیشن سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔

رواں ہفتے کے شروع میں اگستیا کے ساتھ اپنے آبائی ملک سربیا کے لیے روانہ ہونے کے بعد ماڈل کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تازہ ترین پوسٹ موضوع بحث بن گئیں۔

انسٹاگرام ہینڈل کا رخ کرتے ہوئے اداکارہ نے چند جھلکیاں جاری کی جس میں انکے بیٹے کو گھر کی باغیچے میں کھیلتے دیکھا گیا۔جبکہ دیگر اسٹوریز میں 11 کلو کے بڑے سائز کے تربوز اور ایک فینسی سائیکل بھی دکھائی گئی۔

کہانی شیئر کرنے کا سلسلہ یہاں بھی نہ تھما بلکہ نتاشا نے ساتھ ہی اپنی بھی ایک جھلک دکھائی جس میں انہیں جم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں