کورونا سے مزید37 افراد لقمہ اجل بن گئے
05:22 AM, 20 Jun, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا مثبت کیسزکی شرح کم ہوکر 2.55 فیصد پر آگئی، 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 50 نئے کیس رپورٹ، مزید37 افراد لقمہ اجل بن گئے، اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 977 ہوگئی، فعال کیس 33 ہزار 972 ریکارڈ، 8 لاکھ92 ہزار 319 مریض صحت یاب بھی ہوچکے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 37مریض جاں بحق ہوگئے ٗ میں ملک میں 1ہزار 50افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ٗ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 33ہزار972 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ92ہزار 319مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔کورونا کے اب تک 9لاکھ 48ہزار 268مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 21ہزار 977اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 41ہزار 065ٹیسٹ کئے گئے۔