کاشف ضمیر کو حراست میں رکھنے کا اقدام چیلنج

06:13 AM, 20 Jun, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) ڈرامہ ارطغل غازی کے ہیرو کو پاکستان بلانےوالے ٹک ٹاکر کاشف حسین کو پولیس حراست میں رکھنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں‌چیلنج کر دیا گیا. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ کل درخواست پر سماعت کریں گے .

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ایس پی سی آئی اے اچھرہ سرکل کو کاشف حسین کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے. جسٹس علی ضیاء باجوہ ، کاشف ضمیر کی اہلیہ اردن جبیں کی درخواست پر سماعت کریں گے .

درخواست میں آئی جی پولیس، سی سی پی او، ایس پی سی آئی اے، ڈی ایس پی سی آئی اے کو فریق بنایا گیا. درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خاوند کاشف حسین نے ارطغل غازی ڈرامے کےہیرو کے ساتھ مختلف شوز کروانے کا معائدہ کیا، ساڑھے 9 کروڑ روپے میں طے پانے والے معاہدہ پر عمل درآمد نہ ہوسکا، معاہدہ ختم ہونے پر پولیس نے درخواست گزار کے خاوندکو حراساں کرنا شروع کردیا،12 جون کو پولیس ان کے گھر میں داخل ہوئی اور کاشف حسین کو اٹھا کر ساتھ لے گئی. سی آئی اے اچھرہ پولیس نے بغیر مقدمہ اپنی غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے. عدالت کاشف حسین کو پولیس کی حراست سے بازیاب کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے.

مزیدخبریں