پاکستان وومن کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی
12:05 PM, 20 Jun, 2021
لاہور(پبلک نیوز) قومی خواتین اور اے کرکٹ ٹیم آئندہ ہفتے ویسٹ انڈیز کا دورہ کریں گی.دونوں ٹیمیں وہاں محدود طرز کی کرکٹ پر مشتمل سیریز کھیلیں گی۔ دونوں ٹیمیں 23 جون کو لاہور سے انٹیگا روانہ ہوں گی۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ کیریبئن میں3 ٹی ٹونٹی اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچزشامل ہیں۔ خواتین اے کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔