آئرن ڈوم کی ناقص کارکردگی۔ امریکہ ٗ اسرائیل کی مدد کو آگیا

12:05 PM, 20 Jun, 2021

اویس
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) حماس کی طرف سے آئرن ڈوم کے کمزور حفاظتی انتظام اور راکٹوں کے حملوں کو مکمل طور پر نہ روک سکنے کے بعد امریکہ اسرائیل کی مدد کو آگیا ٗ اسرائیل کو دفاعی نظام کی بہتری کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان تفصیلات کے مطابق غزہ پٹی پر حملہ کے وقت جب حماس کی طرف سے راکٹوں سے اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کے دفاعی نظام آئرن ڈوم ان میزائلوں کو مکمل طور پر نشانہ بنا کر روکنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے چار بچے سمیت13 اسرائیلی سویلین جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کی اس ناکامی پر پوری دنیا میں بہت کھلی اڑائی گئی اور کہا گیا آئرن ڈوم اب اسرائیل کی حفاظت کرنے کے قابل نہیں رہا ۔اس موقع پر امریکہ دوبارہ اسرائیل کی مدد کو تیار ہو گیا ہے اور جوبائیڈن انتظامیہ کی طرف سے اسرا ئیل کو آئرن ڈوم کو بہتر بنانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا ہے ٗ ایک اہم اجلاس میں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹر اور ان کے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن میں اس بات کا اتفاق کیا گیا کہ آئرن ڈوم کو بہتر بنانا اسرائیل کے دفاع کیلئے بہت اہم ضرورت ہے۔
مزیدخبریں