کراچی ( پبلک نیوز) سندھ میں مون سون کی متوقع بارشوں کے پیش نظر گورنر سندھ نے وزیر اعلی سندھ کو خط لکھ دیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی بارشیں کی تباہ کاریوں سے باہمی کاوشوں کا سبق ملتا ہے۔ انتظامی امور کے سربارہ ہونے کے ناطے وزیر اعلی تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کریں۔ شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن سے مدد ملے گی۔
خط میں مزید کہا گیا کہ کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو کو بھی بارش سے قبل انتظامات کرنے کی ہدایات کر دی گئیں ہیں۔ بارش کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں ہیں۔ ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈز انتظامیہ کو بھی بارش سے نمٹنے کے انتظامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ وقت ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتا ہوں۔