کبریٰ خان کو شادی کا مشورہ, دولھا کون ہو گا؟

03:30 PM, 20 Jun, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: پاکستان میں صف اول کی اداکارہ کبریٰ خان کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا گیا۔ یہ مشورہ اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان دونوں کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں کبریٰ خان کی سالگرہ کے موقع پر گوہر رشید نے ان کے ساتھ لی جانے والی تصاویر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا۔ انھوں نے پوسٹ میں لکھا کہ کبریٰ آپ میری اہمیت کو جانتی ہیں۔

اس پوسٹ میں گوہر نے کبریٰ کی سالگرہ پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور جنم دن کی خصوصی طور پر مبارکباد بھی دی۔

یہ پوسٹ فوری طور پر تو وائرل نہ ہوئی مگر کچھ دنوں معنی خیز نوٹ سوشل میڈیا صارفین کی نظر میں آ گیا۔ مداحوں میں یہ پوسٹ وائرل ہوتی چلی گئی۔ مداح ان پر زور دے رہے ہیں کہ دونوں اب شادی کر لیں۔

پوسٹ پر ایک صارف نے واضح لفظوں میں لکھا کہ شادی کر لو بھائی۔ عالیہ نامی صارف کا کہنا تھا کہ دونوں اداکار بہترین جوڑا ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھ کہ دونوں اداکار ایک ساتھ اچھے لگتے ہیں۔

کبریٰ یا گوہر کی جانب سے ان آرا پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ یہاں تک کہ جیا نامی صارف لکھا کہ اگلا نمبر آپ لوگوں کا ہے۔ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ مجھے اسی پوسٹ کا انتظار تھا۔

مزیدخبریں