پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 20جون 2021

04:05 PM, 20 Jun, 2021

شازیہ بشیر

سندھ میں مون سون کی متوقع بارشوں کے پیش نظر گورنر سندھ نے وزیر اعلی سندھ کو خط لکھ دیا

پاکستان کی تاریخ کا ایسا طوفان جو آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج مٹی اور گرد کا ایک انتہائی خوفناک طوفان آیا۔ اس پاکستان کی تاریخ کا سب سے خوفناک طوفان قرار دیا جا رہا ہے

پاکستان میں صف اول کی اداکارہ کبریٰ خان کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا گیا۔ یہ مشورہ اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان دونوں کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دیا گیا ہے

پاکستان سپر لیگ 6 ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیدیم میں پوری آب و تاب سے جاری ہے ،جہاں لیگ میچز کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ گزشتہ شب مکمل ہونے والے لیگ مرحلے کے آخری میچ میں پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور میں ملتان سلطان کو شکست سے دوچار کیا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے کوالفائینگ مرحلے سے قبل ریہرسل کی سی حیثیت رکھتا تھا

عالمی شہرت یافتہ خاتون کوہ پیماء ثمینہ بیگ نے سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن کے تعاون سے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کے لیے جھولہ کے مقام سے باقاعدہ طور پر اپنے سفر کا آغاز کردیا

مزیدخبریں