’فضل الرحمان پی ڈی ایم پر ایزی لوڈ کیلئے دباؤ ڈالتے ہیں‘

06:50 PM, 20 Jun, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا دباؤ صرف PDM پر ہوتا ہے اور وہ بھی easy load حاصل کرنے کے لیے۔

سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام ان کا کہنا تھا کہ ‏وکی لیکس میں انکشاف ہوا فضل الرحمان نے اپنے آپ کو غلامی کیلئے پیش کیا۔ سابق سفیر این پیٹیرسن کو امریکہ کا آشیرباد حاصل کرنے کے لیے فضل الرحمٰن نے اپنے آپ کو غلامی کے لیے پیش کیا تھا۔

وزیر مملکت نے مزید لکھا کہ ڈرون حملوں کے خلاف کبھی بات نہیں کی۔ فضل الرحمان کا دباؤ صرف پی ڈی ایم ( پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) پر ہوتا ہے وہ بھی easy load حاصل کرنے کے لیے۔

مزیدخبریں