اداکارہ اُشنا شاہ کا عامر لیاقت کی قبر کشائی کے معاملے پر ردعمل

05:48 AM, 20 Jun, 2022

احمد علی
پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا مرحوم عامر لیاقت حسین کی قبرکشائی کے عدالتی حکم پر ردعمل سامنے آگیا۔ کراچی کی مقامی عدالت نے کچھ دن پہلے انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سے متعلق فریقین کے دلائل سننےکے بعد 18 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا اور عدالت نے شہری عبدالاحد کی طرف سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کی اجازت دے دی تھی ، تاکہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ پتہ چل سکے۔ اس بارے میں اداکارہ اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'اس شخص کو دُنیا سے جانے کے بعد تو آرام کرنے دو'۔' قبر کشائی سے عامر لیاقت حسین کا جسدِ خاکی نکالنا، اُن کے بچوں کو مزید اذیت دے گا، وہ پہلے ہی کافی مشکلات سے گزر چکے ہیں'۔ خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا تحریری حکم نامے میں یہ کہنا تھا کہ ورثاء کا مؤقف ہےکہ پوسٹ مارٹم سے عامرلیاقت کی قبرکی بے حرمتی ہوگی اس میں کوئی شک نہیں کہ ورثاء عامر لیاقت کی قبر کے وارث ہیں تاہم موت مشکوک ہو اور جرم کا بھی خدشہ ہو تو انصاف کے نظام کو حرکت میں آناچاہیے۔
مزیدخبریں