فرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون نے پارلیمنٹ میں اکثریت کھو دی

07:01 AM, 20 Jun, 2022

احمد علی
پیرس: فرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون نےپارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھودی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون اور اتحادیوں نے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بعد 5 پولنگ فرمز کی پروجیکشن میں پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو دی۔ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں اکثریت کے لیے 289 سیٹیں درکار ہوتی ہیں۔5پولنگ فرمزکی پروجیکشن میں حکمران اتحادکو260سیٹیں ملنےکا امکان ہے۔ فرانسیسی وزیراعظم الزبتھ بورن نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کےنتائج ملک کیلئےخطرناک ہیں، حکمران جماعت فوری طورپرنئےاتحادیوں کوتلاش کرےگی۔ فرانسیسی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اکثریت کیلئےپیرسےکام شروع کردیں گے،میکرون اپریل میں دوسری مدت کیلئےفرانس کےصدرمنتخب ہوئےتھے۔ خیال رہے کہ صدرمیکرون اپریل میں دوسری مدت کے لیے فرانس کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
مزیدخبریں