ڈالر کی قدر میں 1 روپے 21 پیسے اضافہ

11:29 AM, 20 Jun, 2022

احمد علی
کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 209 روپے 96 پیسے پربند ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور انٹربینک کے مقابلے میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 212 روپے سے زائد پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ خیال رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر جمعہ کے روز 208 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔
مزیدخبریں