محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

12:34 PM, 20 Jun, 2023

احمد علی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، گلیات اور مری میں جکڑ چلنے اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج سے موسم گرم اور خشک رہے گا البتہ رات کے وقت تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، قصور، سیالکوٹ گجرنوالہ ، نارروال اور فیصل آباد میں آندھی کا امکان ہے، بہاولنگر ، ساہیوال ،اوکاڑ میں بھی جکڑ کے سارتھ بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب کے پی کے بیشترمقامات پرآج موسم گرم اورخشک رہے گا، ایبٹ آباد ، مالاکنڈ ، دیر اور سوات میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ آزاد کشمیرمیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے، بلوچستان اورسندھ کے اکثر مقامات پرموسم گرم اور خشک رہے گا۔
مزیدخبریں