جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی سے منسلک اہم دہشتگردکمانڈرسربکف مہمند ہلاک

02:55 PM, 20 Jun, 2023

احمد علی
اسلام آباد: پاکستان کا ایک اور دشمن جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی کا دہشتگرد کمانڈر سربکف مہمند جہنم واصل ہوگیا۔ پشاور پولیس لائنز حملہ سمیت دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد کمانڈرکی موت انتہائی پراسرار حالات میں ہوئی ہے، دہشت گرد تنظیموں کے اندرونی اختلافات انتہائی شدت اختیار کرگئے ہیں، سربکف کی موت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سربکف مہمند طویل عرصے سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں مشغول تھا اورسربکف غازی میڈیا نیٹ ورک کے نام سے سوشل میڈیا پرپاکستان مخالف زہریلا پروپیگنڈا پھیلا رہا تھا۔ اپنے علاقے میں سربکف جھوٹ اور دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا جسے امن پسند لوگ انتہائی نفرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے ۔ بھتہ خوری اور بد اخلاقی کی وجہ سے اپنے ہی ساتھی دہشت گردوں سے شدید اختلافات تھے،جماعت الاحرار اور ٹی پی پی میں اغوا اور بچوں کے استحصال کے لئے علاقے کی تقسیم پر اختلاف تھے۔ اطلاعات کے مطابق سربکف مہمند کو مفتی نورولی محسود گروپ نے زہر دیا ہے ، سربکف مہمند پشاور پولیس لائنز حملہ سمیت دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ دہشت گرد کمانڈر نے اپنےحالیہ بیان میں ایک سیاسی جماعت کے فوجی تنصیبات پر حملوں کی حمایت بھی کی تھی ۔ دہشت گرد بڑھتی ہوئی اموات سے پریشان اور مختلف محاذوں پر ناکامی نے بھی تنظیمی اختلافات پیدا کر دئیے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیابی کی ایک وجہ بروقت انٹیلیجینس اور عوامی پذیرائی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کے عوامی سپورٹ سے جلد ہی دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا۔
مزیدخبریں