چودھری پرویزالٰہی کے خلاف ایف آئی اے میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

04:40 PM, 20 Jun, 2023

احمد علی
سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے خلاف ایف آئی اے میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ میں پرویزالہی کو گرفتارکر لیا جائے گا۔ سابق وزیراعلی کو کیمپ جیل میں اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ٹیم گرفتارکرے گی۔چودھری پرویزالٰہی کے خلاف ایف آئی اے میں ایک اور مقدمہ درج کچھ دیرقبل اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرتے ہوءے انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو عدالتوں سے ضمانتیں ہونے کے بعد کئی بار مختلف کیسز میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔
مزیدخبریں