عیدالاضحی کے موقع پر سپاہی تیمور شہید کے لواحقین کا اظہار خیال

09:53 AM, 20 Jun, 2024

ویب ڈیسک: عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر ہمیں پاک فوج کے ان شہداء کی قربانیوں کو نہیں فراموش کرنا چاہیے۔ جن کی بدولت ہم چین سے اپنے پیاروں کے ساتھ عید منا رہے ہیں۔ 

عیدالاضحی کے موقع پر سپاہی تیمور شہید کے لواحقین نے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کو فوج میں جانے کا بہت شوق تھا۔

والدہ، سپاہی تیمور شہید کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بہت اچھے اخلاق کا مالک تھا ہر کسی کا ہمدرد اور اپنی ماں کا فرمانبردار تھا۔ اس عید کے موقع پر اپنے بیٹے کی کمی بہت محسوس ہوگی۔ مجھے فخر ہے میرا بیٹا شہید ہوا اور میں ایک شہید کی ماں ہوں۔

بیوہ، سپاہی تیمور شہید کا کہنا تھا کہ میرا بہت خیال رکھتے تھے، سب کا بہت احساس کرنے والے تھے۔ جب بھی ڈیوٹی پر جاتے تھے مجھے تسلی دے کر جاتے تھے۔ پاکستان کے لیے جان قربان کرنے کا جذبہ ہمیشہ ان کے اندر موجود تھا۔ وہ ہمیشہ کہتے تھے میری شہادت کی دعا کرو۔

بہن، سپاہی تیمور شہید نے کہا کہ میرا بہت پیارا بھائی تھا ہم ہمیشہ دوستوں کی طرح رہتے تھے۔ اس عید پر مجھے اپنے بھائی کی بہت یاد آتی ہے۔ شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرا چھوٹا بھائی تھا میں نے اسے بچوں کی طرح پالا تھا۔ بچپن سے ہی اسے فوج میں بھرتی ہونے کا شوق تھا۔

مزیدخبریں