شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں عید کی رونقیں

10:24 AM, 20 Jun, 2024

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں عید کی رونقیں- سیاحوں کی بڑی تعداد شمالی وزیرستان کے خوبصورت سیاحتی مقام پہنچ گئی۔ عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے عید کے دوسرے دن سیاحوں کی بڑی تعداد نے رزمک کا رخ کر لیا۔ 

ضلعی انتظامیہ کے اعداد او شمار کے مطابق عید کے دنوں میں پندرہ لاکھ سے زائد سیاح رزمک پہنچ گئے۔ سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد میں آمد شمالی وزیرستان بالعموم قبائلی علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

23 ہزار گاڑیاں اور 1500 سو موٹرسائیکلیں رزمک داخل ہوئیں۔ بچوں اور بڑوں سب نے خوب ہلہ گلا کیا- سیاحوں کیلئے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بہترین انتظامات کا اہتمام کیا گیا۔ 

سیاحوں نے بہترین انتظامات پر پاک فوج شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں