خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ ثمر خان نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کردیا

10:45 AM, 20 Jun, 2024

ویب ڈیسک: خیبر پختونخواہ کے علاقہ دیر سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ ثمرخان نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا۔

ایتھلیٹ ثمرخان نے فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سپانسر کرنے اور یہ موقع فراہم کرنے پر وہ تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔ 

ثمر خان نے یورپ کی سب سے اونچی چوٹی ماونٹ ایلبرس (Mount Elbrus) کو کامیابی سے سر کر لیا۔ جس کی اونچائی 5642 میٹر ہے۔ ثمر خان پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ 

ثمر خان چوٹی سر کرنے کے بعد سنو بورڈنگ کے ذریعے واپس اتریں۔ ایتھلیٹ ثمر خان نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے پاکستان کی شکرگزار ہیں۔ 

ثمر خان کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلی خاتون سائیکلسٹ ہیں جنہیں کلیمنجارو افریقہ اور دنیا کے تیسرے بڑے غیر قطبی گلیشیئرز پر سائیکل چلانے کا اعزاز حاصل ہے۔

ثمر خان نے 2021 میں Redbull Homerun سنو بورڈنگ ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا۔

مزیدخبریں