خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں عید الاضحٰی جوش و خروش سے منائی گئی

10:52 AM, 20 Jun, 2024

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں عید الاضحٰی جوش و خروش سے منائی گئی۔

اس سلسلہ میں عید کے تین دنوں کے دوران باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، سوات، دیر اور چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے حکام نے پولیس، خاصہ دار اور ریسکیو 1122 کے دفاتر کا دورہ کیا اور اہلکاروں کو عید کی مبارکباد دی۔ 

حکام نے مختلف علاقوں میں علاقہ مشران اور عوام سے ملاقات کی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ عید کے موقع پر مستحق خاندانوں میں مفت راشن اور گوشت بھی تقسیم کیا گیا۔ 

جبکہ بچوں اور نوجوانوں کے لئے خصوصی میلے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔

مزیدخبریں