عمران خان کا علی امین گنڈا پور سے ملاقات سے انکار

11:10 AM, 20 Jun, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بڑا دھچکا، سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں ملاقات سے انکار کردیا۔ 

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے آج 6 پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔ ملاقات کرنے والوں میں رؤف حسن، شبلی فراز، رائے حسن نواز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ثناء اللہ مستی خیل اور خالد خورشید بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔ 

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا نام بھی شامل تھا۔ جیل حکام نے علی امین گنڈا پور کی ملاقات پر اعتراض اٹھایا ہے۔ جیل حکام نے ملاقاتیوں کی فہرست میں علی امین گنڈا پور کا نام نکال کر کسی اور رہنما کا نام شامل کرنے کا کہا ہے۔ علی امین گنڈا پور کو گزشتہ کئی روز سے ملاقات کے اجازت نہیں ملی۔ 

دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خود علی امین گنڈا پور سے نہیں ملنا چاہتے۔

مزیدخبریں