سرگودھا جج فون کیس، آرپی اوسمیت چار پولیس افسروں کو شوکاز نوٹس

11:14 AM, 20 Jun, 2024

ویب ڈیسک :(سلیمان اعوان )  حساس ادارے کے افسر کا سرگودھا کے جج کو فون کیس ، آر پی او، آر او سی ٹی ڈی ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری ، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

حساس ادارے کے آفیسر کی جانب سےسرگودھا کے جج کو فون کرنے کا معاملہ میں چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے آر پی او سرگودھا ،ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی ،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹسز جاری کردئیے 

 رپورٹ کے مطابق عدالت نے 27جون تک فریقین سے وضاحت طلب کرلی۔ جبکہ عدالت نے کیس آئندہ سماعت کے لیے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دیدیا 

عدالت نے اے ٹی سی جج کے خطوط  کوسپریم کورٹ کے بینچ میں بھجوانے کا حکم  بھی دیدیا ۔

 یادرہےلاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے انسداد دہشت گری عدالت سرگودھا کے جج کی جانب سے لکھے گئے خط پر لیے گئے ازخود نوٹس  لیا تھا جس کےبعد آج محفوظ فیصلہ سنایا  ہے ۔

  لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو اے ٹی سی جج نے خط میں لکھ تھا کہ مجھے پیغام پہنچایا گیا کہ حساس ادارے کے کچھ لوگ آپ سے ملنا چاہتے ہیں، میرے انکار پر میرے گھر کا گیس میٹر توڑ دیا گیا اور بجلی کا بھاری بھر کم بل بھیجا گیا، یہ بل واپڈا اہلکاروں کی ملی بھگت سے بھیجا گیا ہے، پولیس نے 9 مئی کے کیسز کی سماعت کے دن عدالت کی جانب جانے والے رستے بند کر دیے اور عدالت کے باہر لگے ٹرانسفارمر پر فائرنگ بھی کی گئی۔

مزیدخبریں