ویب ڈیسک : روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کم جونگ اُن کو ایک پرتعیش اورس لیموزین کارتحفے میں دی ہے ۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما نے پوتن سے گاڑی کا یہ ماڈل وصول کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لیموزین کار کے ساتھ صدر پوتن نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو چائے کا سیٹ بھی تحفے میں دیا ہے۔ ملاقات کے دوران پوتن شمالی کوریا کے رہنما کو روسی ساختہ اورس کار میں سوار کرنے کے لیے لے گئے، جس سے ان کی دن بھر کی بات چیت ختم ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ستمبر میں کم جونگ کے دورہ روس کے دوران پوتن نے انہیں اورس موٹرز کی ایگزیکٹو کار کا ماڈل دکھایا تھا۔ٹاس نیوز کے مطابق پوتن نے اس سے قبل فروری میں کم جونگ ان کو اورس تحفے میں دی تھی۔ تاہم اس وقت اس گاڑی کا ماڈل ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔
روس کا پہلا لگژری کار برانڈ اورس 2013 میں وزارت صنعت و تجارت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت شروع کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کا مقصد سرکاری اہلکاروں اور عام لوگوں دونوں کے لیے گاڑیاں تیار کرنا تھا۔ مجموعی طور پر، تحائف کے تبادلے اور دوستانہ بات چیت سے روس اور شمالی کوریا کے درمیان گہرے تعلقات کو تقویت ملتی ہے۔