پاسداران انقلاب ایران دہشتگرد لسٹ میں شامل

01:44 PM, 20 Jun, 2024

ویب ڈیسک : کینیڈا نے ایران کی ایلیٹ فورس پاسداران انقلاب کو ' دہشت گرد' گروپ قرار دیتے ہوئے ایران میں موجود اپنے شہریوں سے نکل جانے کی اپیل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈا نے تہران پر ' انسانی حقوق کو مکمل طور پر نظر انداز' کرنے کا بھی الزام لگایا۔

 رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں حزب اختلاف کے قانون سازوں کے برسوں کے دباؤ کے بعد ایران کی اسلامی انقلابی گارڈز کور ( پاسداران انقلاب فورسز) کو بالآخر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے، پبلک سیفٹی کے وزیر ڈومینک لی بلینک نے اس قدم کو ''عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم ہتھیار'' قرار دیا۔

اس اقدام کا مطلب یہ ہوگا کہ پاسداران انقلاب کے اعلی عہدیداروں سمیت ایرانی حکومت کے ہزاروں اعلیٰ حکام پر کینیڈا میں داخلے پر پابندی عائد ہو گی۔امریکہ نے سن 2019 میں ہی اس تنظیم کو '' دہشت گرد'' گروپ قرارد ے دیاتھا۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے ''غیر قانونی حراست'' کے بڑھتے ہوئے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ملک کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کا سفر کرنے سے گریز کریں۔


 

مزیدخبریں