بھارتی تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان: گھپلوں کا الزام،یوجی سی نیٹ امتحان ملتوی

01:44 PM, 20 Jun, 2024

ویب ڈیسک : بھارت کے تعلیمی نظام پر سوال اٹھنے لگے ،گھپلو ں کے ہوشربا انکشافات کے بعد یوجی سی نیٹ کا امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔ساتھ ہی کانگرس کی شدید تنقید کے بعد تحقیقات سی بی آئی کو سونپ دی گئی ہیں۔

NEET میں بے ضابطگیوں کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ ایک اور بڑا معاملہ سامنے آ گیا ۔ UGC-NET امتحان میں بے ضابطگیوں کی شکایت کے بعد مرکزی حکومت نے بڑی کارروائی کی ہے۔ UGC-NET کا تحریری امتحان جو 18 جون 2024 کو منعقد ہوا تھا اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  کیس کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپ دی گئی ہے۔یاد رہے کہ NEET کی طرح UGC-NET کا امتحان بھی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کے ذریعے منعقد کیا جاتا ہے۔ 

 NTA نے 18 جون 2024 کو ملک کے مختلف شہروں میں UGC-NET کا امتحان منعقد کروایاتھا۔ یہ امتحان دو شفٹوں میں لیا گیا۔ تاہم امتحان ختم ہوتے ہی بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات  سامنے آنے لگے۔ 

UGC-NET امتحان میں دھاندلی کی اطلاعات ملنے کے بعد  بھارتی حکومت نے کوئی وقت ضائع کیے بغیر اور طلبہ کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے امتحاھ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ جانکاری کے مطابق UGC-NET کا امتحان اب دوبارہ لیا جائے گا۔

 19 جون، 2024 کو، یو جی سی کو وزارت داخلہ کے تحت انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (I4C) کے نیشنل سائبر کرائم تھریٹ اینالیسس یونٹ سے امتحان کے حوالے سے کچھ معلومات موصول ہوئیں۔ یہ ان پٹ بتاتے ہیں کہ امتحان کے صحیح طریقے سے انعقاد میں سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ بے ضابطگیوں کا شبہ ہونے کے بعد مرکز نے امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

امیدواروں کے لیے اب UGC-NET امتحان کا نئے سرے سے انعقاد کیا جائے گا۔ اس لیے امتحان کی منسوخی امیدواروں ایک جھٹکے کی طرح ہے۔ 

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ کے مطابق  بھارتی وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ UGC-NET جون 2024 کے امتحان کو منسوخ کیاجارہاہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ ایک نیا امتحان لیا جائے گا، جس کے لیے تفصیلات الگ سے شیئر کی جائیں گی۔ وزارت تعلیم نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔ دوسری طرف، بی جے پی لیڈر امت مالویہ نے پوسٹ کیا انہوں نے کہا کہ طلباء کے مفادات سے چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔

NEET کے بعد UGC-NET میں بے قاعدگیوں کے بعد امتحان منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد سیاسی ردعمل بھی آنا شروع ہو گیا ہے۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے ایکس پر پوسٹ کرکے مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ‘بی جے پی حکومت کی بدعنوانی نوجوانوں کے لیے مہلک ہے۔ این ای ای ٹی امتحان میں بدعنوانی کی خبر کے بعد اب 18 جون کو ہونے والا نیٹ امتحان بھی بے ضابطگیوں کے خوف سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کیا اب احتساب ہو گا؟ کیا وزیر تعلیم اس ناکارہ نظام کی ذمہ داری قبول کریں گے؟

مزیدخبریں