حیدرآباد سے لائے گئے زخمی گدھے کی صحت کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ پبلک نیوز کو موصول 

02:35 PM, 20 Jun, 2024

ویب ڈیسک: حیدرآباد سے لائے گئے زخمی گدھے کی صحت کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ پبلک نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق گدھے کی دونوں ٹانگیں کاٹنے کی تجویز  دی گئی ہے۔ ڈاکٹرز نے  ٹیسٹ رپورٹ ، ایکسرے رپورٹس کی بنیاد پر دونوں ٹانگیں کاٹنے کی تجویز دے دی ہے۔ 

ڈی جی اینمل ہیلتھ سینٹر ڈاکٹر نذیر کلہوڑو  نے حتمی رپورٹ مرتب کرلی ہے۔ 

ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کے مطابق گدھے کی  پیچھے کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں ، اب وہ کھڑا نہیں ہوسکتا ہے۔ گدھے کی حالت تشویشناک ہے۔ گدھے کی دونوں ٹانگیں جڑنا مشکل ہیں۔ 

ڈاکٹر حزب اللہ کا کہنا ہے کہ تشدد کے شکار گدھے کی صحت کچھ بہتر ہونے کا انتظار ہے، خون زیادہ بہے چکا ہے ، ایسے میں ٹانگیں کاٹنے سے گدھے کی موت واقع ہوسکتی ہے ۔

ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ گدھے میں خون کی منتقلی کا عمل بھی مشکل ہے ،  صحت بہتر ہونے پر دونوں ٹانگیں کاٹ دی جائیں  ۔ اس وقت گدھے کو ملٹی وٹامنز ، آئرن سپلیمنٹ اور اچھی خوراک دی جارہی ہے تاکہ اسکی صحت برقرار رہ سکے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل ڈاکٹرز کے بورڈ اجلاس نے گدھے کی صحت اور بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹس کا جائزہ لیا تھا۔

مزیدخبریں