نجی کمپنی کے پارسل سے زہریلا کوبرا نکل آیا، ویڈیو وائرل

03:18 PM, 20 Jun, 2024

ویب ڈیسک: بھارت کے شہر بنگلورو میں میاں بیوی اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں اپنے ایمیزون پیکیج کے ساتھ زہریلا کوبرا بھی پارسل میں بھیج دیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ جوڑے نے آن لائن ریٹیل کمپنی سے ایکس بکس کنٹرولر کا آرڈر دیا تھا لیکن جب انہوں نے اپنا آرڈر موصول کیا تو اس باکس کی پیکنگ کے لیے استعمال ہونے والی ٹیپ سے ایک کوبرا چپکا ہوا تھا۔

میاں بیوی نے پارسل سے چپکے پوئے کوبرا کا ایک ویڈیو بنایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ایمیزون انڈیا حرکت میں آگیا۔ کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

ایمیزون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے صارفین، ملازمین اور ساتھیوں کی حفاظت ہمارے لیے سب سے اہم ہے، ہم صارفین کی تمام شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ اور اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جوڑے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس پیکج کو ڈیلیوری پارٹنر نے ان کے ہاتھوں میں تھمایا تھا نہ کہ اسے گھر کے باہر چھوڑا گیا تھا۔ انہوں نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پورا واقعہ کیمرے میں نظر بند ہے، جبکہ عینی شاہد بھی موجود ہیں۔

متاثرہ جوڑے نے کہا کہ یہ سکیورٹی کی واضح طور پر خلاف ورزی ہے۔ جو ایمیزون کی لاپرواہی اور ان کی ناقص نقل و حمل/گودام کے حالات اور نگرانی کو ظاہر کرتا ہے۔

مزیدخبریں