سائرہ یوسف اپنے سابق شوہر شہروز سے دوبارہ شادی کرینگی؟

03:26 PM, 20 Jun, 2024

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز سابقہ فنکار جوڑی اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار شہروز سبزواری ، کیا ایک بار پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوسکتے ہیں، مداح کے سوال پر اداکارہ نے وضاحت پیش کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر میرال زاہد نامی صارف کے کمنٹ کا اسکرین شاٹ خوب وائرل ہو رہا ہے، جو انہوں نے سائرہ یوسف کی عید کی تصاویر پر کیا تھا۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹااکاؤنٹ سے اپنی بیٹی اور والدہ کے ہمراہ عید کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر کے کمنٹس میں صارفین اداکارہ کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں لیکن ایک صارف کا تبصرہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

سابقہ فنکار جوڑی اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار شہروز سبزواری کی مداح صارف نے اداکارہ سے دکھی دل سے سوال کیا کہ ’کیا آپ اور شہروز سے دوبارہ شادی نہیں کرسکتی؟‘

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سائرہ یوسف نے وضاحت دی کہ ’نہیں‘ اور ساتھ ہی صارف کے دکھ میں شریک ہوتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر صارف کے کمنٹ کا اسکرین شاٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس پر دیگر صارفین ملے جلے تاثرات پیش کر رہے ہیں۔

بعض صارفین کے مطابق اداکارہ کو اس طرح کے سوال کا جواب دینے کی ضرورت نہیں تھی جبکہ دیگر صارفین اداکارہ کی ہمت کی داد دے رہے ہیں کہ وہ مہذب انداز سے اس معاملے کو لیکر آگے بڑھ رہی ہیں۔

مزیدخبریں