محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

03:47 PM, 20 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات کی جانب سے   کراچی والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی گئی ہے۔

رواں سال کراچی میں مون سون سیزن میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ  ملک بھر میں رواں سال زیادہ بارشیوں کا امکان ہے، کراچی سمیت جنوبی سندھ کے تمام اضلاع میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

سردار سرفراز نے کہا کہ   کراچی میں مون سون سیزن کا آغاز جولائی میں ہوگا، کراچی میں فی الحال  بارش کا کو ئی امکان نہیں، شہر میں اگلے چار روز تک درجہ حرارت میں  ایک سے دو ڈگری اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں